• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے افغان صورتحال پر کل اہم اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال پر کل اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کی صورتحال پر وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کل شام 5 بجے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک اور عسکری قیادت شریک ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر افغانستان میں قیام امن اور پاکستان کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔

تازہ ترین