• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے پولیس اہلکار ہمارے ہیروز ہیں، مراد علی شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فرائض کی انجام دہی کے دوران 2355 شہید پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمارے ہیرو زتھے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یوم شہدائے پولیس کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نےاپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں سندھ پولیس پر فخر ہے۔ 2355پولیس اہلکاروں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر صوبے خصوصاً کراچی شہر میں امن کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ۔ ہماری پولیس دہشتگری کے خاتمے، جرائم اور قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہر وقت تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران پولیس کے جوانوں نے اہم مقامات پر فرائض انجام دیئے اور38پولیس اہلکارڈیوٹی کے دوران کورونا کی وبا کا شکار ہو کرشہید ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میری حکومت شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کی دیکھ بھال کرتی رہے گی جس کے لیے ایک مناسب طریقہ کار تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کیا اور ان کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید