• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ ایم پی اے مسز نیر مرتضیٰ لون کاپی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لاہور(خصوصی رپورٹر)پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی سیکرٹریٹ میں گوجرانوالہ سے ق لیگ کی سابقہ ایم پی اے مسز نیر مرتضیٰ لون نے ملاقات کی اوراس موقع پر سابقہ ایم پی اے مسز نیر مرتضیٰ لون نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔، اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری کا کہنا تھا کہ مسزنیز مرتضیٰ لون کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے پر خیر مقدم کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ماضی کی کرپٹ حکومتوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، پی ٹی آئی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے بعدازاں سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے عبدالقیوم نیازی کو آزادکشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
تازہ ترین