کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اسداللہ نے صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپین شپ کے کوالیفائنگ رائونڈ میں بلال کبیر کے خلاف پہلے سیٹ میں خسارے کے بعد شاندار فائٹ بیک کرتے ہوئے 4-6، 6-4 اور 6-3 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کوالیفائنگ رائونڈ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ پہلے روزوقاص ملک جو 3 سال کے وقفے کے بعد قومی سطح کے ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں،نے اپنے حریف شفاقت راجہ ، راجہ شاہد نے نعمان احمد،شاکراللہ نے ملک مسعود، عرفان اللہ نے احمد مراد، ملک حمزہ نےاکرم اللہ، سید نوفل کلیم نے بلال احمد ، ایم وقاص ملک نے راجہ اور حُذیفہ عبدالرّحمن نے حسنین محمود کوشکست دی۔