• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 4 لڑکیوں کے اغواء میں ملوث 4 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

لاہور کی عدالت نے ہنجروال کے علاقےکی 4 لڑکیوں کے اغواء کے واقعے میں ملوث 4 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے شریک 2 خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اس سے قبل لاہور کے علاقے ہنجروال کی 4 لڑکیوں کے اغواء کے واقعے میں ملوث ساہیوال سے گرفتار 2 خواتین سمیت 6 ملزمان کو ضلع کچہری میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان شازیہ، زینت، قاسم، نعیم، شہزاد اور آصف کو عدالت میں پیش کیا اور ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

چاروں بچیوں کے اغواء کا مقدمہ بازیاب ہونے والی کنزیٰ اور انعم کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ساہیوال پولیس نے گزشتہ روز بچیوں کو بازیاب کروا کر لاہور پولیس کے حوالے کیا تھا۔

دوسری جانب ساہیوال سے بازیاب ہونے والی چاروں بچیوں کے بیان کے لیے لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کل کا دن مقرر کر دیا۔

عدالت نے ملزمان کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا،جبکہ چاروں بچیوں کا میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین