• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی لاپتہ 4 بچیوں کو کس نے اغواء کیا؟

ساہیوال سے ملنے والی لاہور کی لاپتہ 4 بچیوں کو آج صبح پاکپتن چوک کے قریب واقع گھر سے بازیاب کرالیا گیا۔

ڈی پی او ساہیوال کاشف اسلم کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور قاسم نے بچیوں کو لاہور سے اغواء کیا اور ساہیوال لے آیا، رکشہ ڈرائیور ساہیوال جھال روڈ کا رہائشی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم قاسم لاہور میں کام کرتا ہے، اس کے جرائم پیشہ افراد سے تعلقات سامنے آئے ہیں۔

ڈی پی او ساہیوال کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان بچیوں کو بیچنا چاہتے تھے یا نہیں، اس حوالے سے ابھی تفتیش جاری ہے، بچیوں سے کسی غیر اخلاقی حرکت یا ان پر تشدد کے شواہد نہیں ملے۔

ڈی پی او کاشف اسلم نے یہ بھی بتایا کہ معاملے کی مزید تفتیش لاہور پولیس کرے گی، گرفتار ملزمان میں رکشہ ڈرائیور قاسم، شہزاد، نعیم، آصف، شوکت علی، شازیہ اور زینت شامل ہے۔

قومی خبریں سے مزید