• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈانی پر لنگر انداز ہونے والے جہاز کی تحقیقات مکمل، جہاز کے مالک کے خلاف کارروائی کا فیصلہ




گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر لنگرانداز تیل بردار جہاز کے  معاملے پر کمیٹی کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔

تحقیقاتی کمیٹی نے جہاز بیچنے اور خریدنے والے دونوں فریقین کے خلاف  سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز بیچنے اور خریدنے والے دونوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جہاز کی خرید و فروخت میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔

تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ سلج میں مرکری کا لیول خطرناک حد سے بھی زیادہ ہے، سلج میں مرکری لیول پی سی ایس آئی آر کی رپورٹ سے واضح ہوا۔

تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ سلج میں موجود مرکری کے لیول کے بارے میں بھی رپورٹ مل گئی ہے، مرکری ملا سلج پاکستان میں داخل نہیں ہوسکتا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جہاز میں ملے سلج کے بارے میں انٹر پول کی معلومات درست نہیں، جہاز میں 1500ٹن نہیں، صرف 50ٹن کے قریب سلج موجود ہے، انٹر پول نے جہاز میں 1500ٹن سلج ہونے کا بتایا تھا۔

تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز بیچنے والے کے خلاف کارروائی کے لیے انٹر پول سے رابطہ کریں گے، جلد تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر کے ارسال کی جائے گی، جس پر کارروائی کا امکان ہے۔

تازہ ترین