وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں بہت زیاہ برفباری ہوئی ہے، وہاں کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں جنھیں ریسکیو کیا جا رہا ہے۔
جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ وادی تیراہ میں ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں دشواری کا سامنا ہے، بھاری مشنیری کے ذریعے سڑک صاف کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ خوراک اور دیگر امدادی سامان پر مشتمل ٹرک تیراہ روانہ کر دیے گئے ہیں۔
چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ تیراہ میں برف باری کے باعث پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے،
انہوں نے بتایا کہ تیراہ روڈ پر چار فٹ برف باری ہوئی ہے، پاک فوج، ریسکیو 1122 سمیت دیگر امدادی ادارے ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ تیراہ روڈ سے بھاری مشینری کے ذریعے برف ہٹائی جا رہی ہے ۔