صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ کیا اسلام آباد سے کراچی کے حالات بدل جائیں گے، کراچی کے لیے سب آکر مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کھلے دل سے سیاست کی ہے، ایم کیو ایم والوں پر بات کرنا فضول ہے، جب زرداری نائن زیرو گئے تو اس وقت ہمیں ایم کیو ایم کی ووٹ کے لیے کوئی ضرورت نہیں تھی۔
صوبائی وزیر ناصرشاہ نے کہا کہ ہمارے خلاف باتیں کرنے والوں کے قول و فعل سب کے سامنے ہے، پیپلز پارٹی نےالذوالفقار کو کبھی اون نہیں کیا۔
ناصر شاہ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کہہ چکے ہیں کہ کراچی کو سب سے زیادہ فنڈز زرداری کے دور میں ملے۔