پیرس( جنگ نیوز)اے ٹی پی کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں میڈرڈ اوپن کے فاتح سربیا کے نوواک جوکووچ بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔البتہ سوئس اسٹار راجر فیڈررنے ایک درجے ترقی کرتے ہوئے برطانیہ کے اینڈی مرے کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے ۔ جبکہ اسٹین وارنکا چوتھے، ہسپانوی ٹینس ا سٹار رافیل نڈال پانچویں ، کائی نیشکوری چھٹے ، جوولفرائیڈ سونگا ، ساتویں ، ٹوماس برڈچ آٹھویں ، اسپین کے ڈیوڈ فیرر نویں ، مائلوس رائونک دسویں ، میرن سلچ گیارویں ، رچرڈ گیسکوئیٹ بارھویں ، ڈیوڈ گوفن تیرھویں ،گائل مونفلز چودھویں ،ڈومینک تھائم پندرھویں ،جان اسنر سولہویں ،رابرٹو بتیستا سترھویں، جائلز سیمنزاٹھارویں ،کیون اینڈریسن انیسویں اور نک کرگیئوس بیسویں نمبر پر ہیں ۔خواتین کے سنگلز مقابلوں میں سرینا ولیئمز پہلے ، اینجلیک کربر دوسرے ، ایگنسا ردوانسکا تیسرے ، گربائن مگورروزا چوتھے ، سیمونا ہلیپ پانچویں ، وکٹوریا آزارینکا چھٹے ، رابرٹا ونچی ساتویں ، بلینڈا بنیسچ آٹھویں ، پیٹرا کیوٹووا نویں اور ٹیمیا بیکسنزیکی دسویں نمبر پر ہیں۔