• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کوشش کر رہی ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیحات میں معاشی طور پر کم زور طبقے کو تحفظ فراہم کرنا ہے، کامیاب پاکستان منصوبے کا جلد افتتاح کردیا جائے گا، بد قسمتی سےاس وقت پوری دنیا میں اشیا کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافہ ہوا، حکومت کوشش کر رہی ہے کہ عوام پر بوجھ کم کرکے ریلیف فراہم کیا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان سے عالمی بینک کے علاقائی نائب صدر نے ملاقات کی، پاکستان اور عالمی بینک کے نمائندے بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات میں شرکا کو بتایا گیا کہ پاکستان موجودہ ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے معاشی ترقی کی پالیسی اپنا رہا ہے۔ اس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ملکی ریونیو بھی بڑھے گا اور لوگوں کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔

 عالمی بینک کے نائب صدر نے کہا کہ احساس پروگرام غربت میں کمی اور سماجی تحفظ کا منفرد اور بڑا پروگرام ہے، احساس پروگرام کی بین الاقوامی سطح پر مثالیں دی جارہی ہیں، امید ہے کامیاب پاکستان پروگرام بھی اسی طرز کا ایک مثالی پروگرام ہوگا۔

تازہ ترین