• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیم اولمپکس ہاکی چیمپئن بھی بن گیا، آسٹریلیا کو شکست

کراچی( اسٹاف رپورٹر) عالمی چیمپئن بیلجیم نے اولمپکس ہاکی گولڈمیڈل بھی جیت لیا۔ فائنل میں آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ پر 3-2 سے زیر کیا۔ دوسری جانب بھارت نے جرمنی کو 4-5 سے شکست دے کر 41 سال بعد پہلا اولمپکس برانز میڈل جیتا ہے ۔ فائنل میں بیلجیم اور آسٹریلیا کا میچ مقررہ وقت تک ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ بیلجیم کیلئے وان ایوبیل فلورنٹ جبکہ کینگروز کی جانب سے وک ہام ٹوم جوزف نے گول کیے۔ پنالٹی شوٹ آئوٹ فاتح ٹیم نے 2-3 سےفتح اپنے نام کی۔بیلجیم کے ہینڈرکس الیگزینڈر روبی پی نے ٹور نامنٹ میں سب سے زیادہ12گول بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

تازہ ترین