شیخ مدثر اور زبیر طاہر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر۔21 جونیئر نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔
پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور سی گولڈ (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے تعاون سے ایس بی کوچنگ سینٹر لاہور میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے لیگ مرحلے کے بیسٹ آف فائیو میں پنجاب کے شیخ مدثر نے کے پی کے کے کامران البرٹ مسیح کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سے اور پنجاب کے زبیر طاہر نے کے پی کے کے منصف الدین کو 3-2 سے شکست دی۔
دیگر مقابلوں میں احسن رمضان نے محمد رفیق کو 3-0، زوہیب مصطفیٰ نے زنیر خان کو 3-1، شہریار خان نے رضوان کو 3-1، محمد اسد خان نے جہانزیب جہانگیر کو 3-0، محمد شہزاد نے عمر اسماعیل کو 3-1، سجاد عبد اللہ نے عثمان وحید کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔
اسی طرح محمد رفیق نے زنیر خان کو 3-0 سے، احسن رمضان نے زوہیب مصطفیٰ کو 3-1سے، رضوان نے کامران البرٹ مسیح کو 3-0 اور شیخ مدثر نے شہریار خان کو 3-1 سے شکست دے دی۔