• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں خاتون ڈاکٹر سمیت دو ڈاکٹروں کا کورونا کے باعث انتقال


سندھ میں خاتون ڈاکٹر سمیت دو ڈاکٹر آج کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر قیصر سجاد کے مطابق نوشہرو فیروزکی خاتون ڈاکٹر فرزانہ میمن کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئیں۔ وہ نوشہرو فیروز میں گائناکالوجی سے وابستہ تھیں۔

اس سے پہلے ایم ایل او سول اسپتال کراچی ڈاکٹر نثار علی شاہ بھی آج کورونا سے انتقال کرگئے۔

ڈاکٹر نثار علی شاہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ سندھ میں کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 72 ہوگئی۔

تازہ ترین