ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے او آئی سی وزرائے خارجہ کا 2 روزہ اجلاس ہفتہ 21 جون کو استنبول میں ہو گا۔
او آئی سی کے ذرائع کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
پہلے افتتاحی اجلاس سے ترک صدر طیب اردوان اور سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان خطاب کریں گے۔
اجلاس میں ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی اسحاق ڈار سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔
او آئی سی کے اجلاس میں سعودی وزیرِ خارجہ کی بنگلا دیش کے مشیرِ خارجہ توحید حسین سے ملاقات ہو گی۔
او آئی سی ذرائع نے بتایا ہے کہ او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کا اجلاس اگلے روز اتوار 22 جون کو ہو گا۔