ایرانی میزائل حملوں کے خوف سے ہی اسرائیلی اینکرز پریشان ہوگئے، براہ راست نشریات کے دوران سائرن کیا بجا، خوف طاری ہوگیا اور مہمانوں سمیت اسٹوڈیو سے ہی دوڑ لگا دی۔
اس کے برعکس کچھ روز قبل ایران کے سرکاری ٹی وی پر اسرائیلی حملے میں اینکر سحر امامی نے کمال جرات کا مظاہر ہ کیا تھا، حملے کے بعد فوراً اسٹوڈیو واپس آئیں اور نشریا ت شروع کردی تھی۔
چند روز پہلے ایران کے سرکاری ٹی وی کو اسرائیل نے نشانہ بنایا تھا، اس حملے کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا تھا، حملے کی وجہ سے نشریات رک گئی تھیں۔