• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر چینی صدر کی 4 تجاویز، فوری جنگ بندی اہم ضرورت

چینی صدر شی جنگ پنگ(فائل فوٹو)۔
 چینی صدر شی جنگ پنگ(فائل فوٹو)۔

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر چینی صدر نے چار تجاویز پیش کردیں۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق صدر شی جن پنگ نے اپنی پیش کردہ تجاویز میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

چینی صدر کی تجاویز میں شہریوں کا ترجیحی طور پر تحفظ یقینی بنانا، مذاکرات اور مکالمے کے آغاز کو آگے بڑھنے کا بنیادی راستہ اور بین الاقوامی براداری کی امن کیلئے کوششوں کو ناگزیر قرار دیا گیا۔

دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا اسرائیلی حملے کے بعد سے کئی بار رابطہ ہوا ہے۔

3 علاقائی سفارتکاروں نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ بحران کے سفارتی حل کے لیے وٹکوف اور عباس عراقچی نے متعدد بار فون پر بات کی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی حملے بند ہونے تک مذاکرات میں واپس آنے سے انکار کر دیا، عباس عراقچی نے اسرائیل پر جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی شرط پر جوہری معاملے پر لچک دکھانے کا کہا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر کو مسترد کردیا۔

امریکی اور برطانوی اخبارات نے خبر دی تھی کہ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دے دی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید