• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی تعاون پاکستان اور نائیجر کو قریب لانے میں مددگار ہوگا، اسد قیصر

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور نائیجر کے درمیان وسیع تر پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔پارلیمانی تعاون دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بات پارلیمنٹ ہاؤس میں نائیجر کی قومی اسمبلی کے صدر سینی اومارو سے ملاقات میں کہی۔ملاقات کے بعد دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین تعاون کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔انہوں نے کہاعلاقائی اور عالمی امن کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق فلسطین اور کشمیر کے تنازعات کے منصفانہ حل ناگزیر ہے، نائیجر کو بطور او آئی سی کے فعال رکن فلسطین اور کشمیر کے مسائل کو اجاگر کرنا چاہیے انہوں نے نیامے میں منعقدہ او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کشمیر پر نائیجر کی مکمل حمایت کا بھی شکریہ ادا کیاانہوں نے تجویز کیا کہ نائجیر کے سرمایہ کار CPEC کے منصوبوں میں شمولیت اختیار کر کے حکومت کی طرف سے دیئے گئے اکنامک پیکیج سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔صدر سینی اومارو نے کہا کہ ان کا ملک ان باھمی تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کے لئے خواہشمند ہے،انہوں نے دوستی گروپوں کی سطح کے ذریعے پارلیمانی تعاون کو بڑھانے کی تجویز سے اتفاق کیا۔

تازہ ترین