اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)سابق چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ برطانیہ کا پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ سیاسی بنیادوں پر ہے،پاکستان بھی برطانیہ کے اقدام کا سیاسی بنیاد پر ہی جواب دے۔ برطانیہ سے آنیوالے افراد کیلئے پاکستان داخلے سے قبل دس روز کا قرنطینہ لازم کیا جائے ۔ پاکستان میں برطانوی شہریوں کو رہائش گاہوں تک محدود کیا جائے۔ رضا ربانی نے بیان میں کہا کہ برطانیہ حکومت کا کورونا قرنطینہ سے متعلق حالیہ ٹریفک لائٹ سسٹم اپ ڈیٹ سیاسی بنیادوں پرہے۔ برطانیہ نے ایسا سائنٹیفک ڈیٹا کی بنیاد پر نہیں کیا اس اقدام کی مذمت کی جاتی ہے ۔ نظام کے تحت برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ہی رکھا گیا ہے جبکہ بھارت اور دیگر ممالک کو اس سے نکال دیا گیا ہے۔ برطانیہ کی جانب سے ایسا متعصب رویہ پہلی بار نہیں اپنایا گیا ۔ بھارت میں 7 روز میں ایک لاکھ میں سے 20 افراد کروونا انفیکشن کا شکار ہوتے ہیں ، جبکہ پاکستان میں صرف 14 افراد ہے ۔