جمہوریہ آئرلینڈ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈبلن سے آئرش محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 828 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔
محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ پڑوس میں واقع برطانوی صوبے شمالی آئرلینڈ میں کورونا کے ایک ہزار 349 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
آئرش محکمہ صحت کے مطابق اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد 198 ہوگئی ہے اور ملک میں 43 مقامات پر واک ان ویکسی نیشن سینٹرز قائم کردیے گیے ہیں۔