• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی ایل: مظفر آباد ٹائیگرز نے اوورسیز واریئرز کو 7 وکٹ سے ہرادیا


کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے دن ایونٹ کے تیسرے میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز نے فتح اپنے نام کی۔

مظفر آباد اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

آج کھیلے گئے دوسرے میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز نے اوورسیز واریئرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں فتح کا کھاتا کھول لیا۔

اوورسیز واریئرز کا 154رنز کا ہدف مظفر آباد ٹائیگرز نے 17 اعشاریہ 2 اوورز میں 3 وکٹ پر حاصل کرکے میچ میں کامیابی حاصل کی۔

مظفر آباد ٹائیگرز کی طرف سے سہیل اختر اور صہیب مقصود نے ناقابل شکست نصف سنچریاں اسکور کیں، دونوں کھلاڑی نے بالترتیب 58 اور 52 رنز بنائے۔

اوورسیز واریئرز کے کامران غلام نے 2 اور سہیل خان نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

ایونٹ میں شامل 6 ٹیموں نے اپنا ایک ایک میچ کھیل لیا ہے، پہلے میچ میں راولاکوٹ ہاکس، دوسرے میں باغ اسٹالینز اور تیسرے میں مظفر آباد ٹائیگرز فتح پائی ہے۔

کے پی ایل میں میرپور رائلز، کوٹلی لائنز اور اووسیز واریئرز نے شکست کا مزہ چکھ لیا ہے۔

تازہ ترین