• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھو پیر، ڈکیتی کے دوران 3افراد زخمی، ایک ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ لیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) منگھوپیر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے، ایک ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود نادرن بائی پاس کٹ گیلانی سوسائٹی میں چار مسلح ملزمان نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے تین افراد 25سالہ محمد وزیر ولد علی محمد،40سالہ محمد عظیم ولد محمود خان اور 42 سالہ محمد نواز ولد حاجی بخش کو زخمی کر دیا، زخمی تینوں افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان لوٹ مار کر کے فرار ہونے لگے تو وہاں موجود شہریوں نے ایک ڈاکو رمضان کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ اسکے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تازہ ترین