• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس نے 25 سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 25 افراد کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ و منشیات برآمد کرلیں۔ گرفتار ملزمان منشیات فروشی اور قمار بازی میں بھی ملوث تھے۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر بیرونی نے ٹیم کے ہمراہ 3 ملزموں خرم لیاقت، شفیق احمد اور علی حسین کو گرفتار کرکے ملزمان خرم لیاقت اور علی حسین کے قبضہ سے 2پستول 30بور مع ایمونیشن جبکہ ملزم شفیق احمد کے قبضہ سے ایک رائفل12بور مع ایمونیشن برآمدکرلی۔ ایس ایچ او سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم خالد کے قبضے سے ایک پستول 30بور مع ایمونیشن برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او چونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد واصف کو گرفتار کرکے ایک پستول 30بور مع ایمونیشن برآمد کیا۔ ادھر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس راولپنڈی نے غیر قانونی اسلحہ و منشیات رکھنے والے 8ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرا دیئے۔ پٹرولنگ پوسٹ اکھوڑی ڈیوٹی آفیسر اجمل اے ایس آئی نے ناصر عباس سے پسٹل 30 بور معہ3ضرب روند‘ پٹرولنگ پوسٹ چک اکا غلام علی اے ایس آئی نے سید تحیسن حیدر سے ایک لیٹر شراب‘ پٹرولنگ پوسٹ دلیل پور اسد اقبال اے ایس آئی نے ذکاوت سے ایک عدد پسٹل نائن ایم ایم مع 20 گولیاں‘ پٹرولنگ پوسٹ شاہ خاکی افضل اے ایس آئی نے زوہیب حسن سے ایک عدد پسٹل 30 بور مع 7روند‘ پٹرولنگ پوسٹ شادی خان کے غلام مصطفیٰ ایس آئی نے امر ولد مسافر سے ایک پیکٹ چرس‘ پٹرولنگ پوسٹ بھون محمد عامر اے ایس آئی نے سعید سے آتش بازی برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ تھانہ گوجر خان پولیس نے جمیل احمد سے 400گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے سیموئیل سے10لیٹر شراب، عاشر مسیح سے10لیٹر شراب، حرامسیح سے 10لیٹر شراب، تھانہ مری پولیس نے محمد راشد عباسی سے 3بوتل شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔ ادھر تھانہ رتہ امرال پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 5قمار بازوں کامران، افضال، محمد ایاز، محمد نزاکت اور کالا خان کو گرفتار کرکے دائو پر لگی رقم 17ہزار 9روپے، 4موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں ایس ایچ او کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سفید خان کے قبضہ سے 2کلو330گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ ایس ایچ ا و بنی نے منشیات فروش محمد علی کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے ایک کلو80گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
تازہ ترین