• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر۔21 جونیئر نیشنل اسنوکر: احسن، زبیر، مدثر، شہزاد سیمی فائنل میں پہنچ گئے

احسن، زبیر، مدثر اور شہزاد تیرہویں انڈر 21 جونیئر نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

سیمی فائنلز پیر کو کھیلے جائیں گے جہاں بیسٹ آف 9 فریمز میں احسن رمضان کا مقابلہ زبیر طاہر سے اور شیخ مدثر، محمد شہزاد کا سامنا کریں گے۔

پی ایس بی کوچنگ سینٹر لاہور میں کھیلے گئے بیسٹ آف 7 فریمز پر مشتمل کوارٹر فائنلز میں احسن رمضان (پنجاب) نے سجاد عبداللہ (خیبر پختوانخوا) کو 4-0 سے آؤٹ کلاس کیا، جبکہ زبیر طاہر (پنجاب) نے شہریار خان (سندھ) کے خلاف 4-1 سے کامیابی حاصل کی۔

شیخ مدثر (پنجاب) نے اسد خان (سندھ) کو کانٹے کے مقابلے میں 4-3 سے ہرایا۔ محمد شہزاد (پنجاب) نے محمد رفیق (خیبر پختوانخوا) کو 4-2 سے زیر کیا۔

تازہ ترین