• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول تکمیل کے آخری مراحل میں

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف — فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف — فائل فوٹو

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسپیشل بچوں کے لیے آٹزم اسکول پروگرام کا آغاز کر دیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق لاہور میں بننے والا پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ اس سرکاری اسکول میں آٹزم کے مریض بچوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبے کے مختلف خصوصی تعلیمی اداروں میں آٹزم کے 10 یونٹس قائم کیے گئے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ اسپیشل طلبہ کو 7 ہزار 702 آلات سماعت، 360 وہیل چیئرز اور 500 سفید چھڑیاں دی گئیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق 8 نئے خصوصی اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے جبکہ 9 مزید عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔

اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسپیشل ایجوکیشن مراکز اور سسٹم میں بہتری کا ہدف ہر صورت پورا کریں گے، پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول کے قیام سے والدین پر مالی بوجھ کم ہوگا، اسپیشل بچوں کی بحالی کا مقصد انہیں معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنانا ہے۔

قومی خبریں سے مزید