وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے منڈی بہاءالدین میں کارروائی کر کے مراکش کشتی حادثے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اسمگلر نے منڈی بہاءالدین کے رہائشی سے 50 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شہری مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ کشتی واقعے کے بعد نام سامنے آنے پر ملزم روپوش ہو گیا تھا۔