پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سیاسی تاریخ مسخ کرنے کی کوشش نہ کریں۔
شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کا عدالتی قتل آج بھی قوم کے دل پر زخم ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو دی جانے والی سزا کے خلاف کئی جانثاروں نےخودسوزی کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ 4 اپریل کو شہید بھٹو کی صورت میں وطن کی آزادی کو سولی پر چڑھایا گیا تھا، پیپلز پارٹی کے بہادر کارکنوں نے پھانسیاں قبول کیں۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو اور مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے اقتدار پر قابض ٹولے کو چیلنج کیا۔