• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلتوں کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس پر بھارتی اداکارہ کیخلاف مقدمہ

جنوبی بھارت کی تامل فلموں کی اداکارہ میرا متھو کے خلاف دلت برادری کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

میرا کے خلاف یہ رپورٹ دلتوں کی نمائندگی کرنے والی پارٹی، ویدوتھلائی سروتھائیگل کے رہنما وانی آراسو نے درج کرائی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اداکارہ میرا متھو نے 7 اگست کو ایک ویڈیو کلپ اپ لوڈ کیا، جس میں انھوں نے دلتوں کے خلاف چند ریمارکس ادا کیے۔

یہ کلپ جب کئی بار آن لائن پوسٹ کی گئی تو ٹوئٹر پر متعدد افراد نے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب میرا نے شکایت کی ہے کہ ایک ڈائریکٹر نے مبینہ طور پر ان کی ایک تصویر چرا کر اسے استعمال کیا، جس کے بعد انھوں نے دلت برادری کے خلاف ایک توہین آمیز جملہ ادا کیا۔ 

انکا کہنا تھا کہ شیڈول کاسٹ کے تمام لوگ جرائم اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں انھیں مسائل کا سامنا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ تامل انڈسٹری سے شیڈول کاسٹ سے تعلق رکھنے والے تمام  ڈائریکٹرز اور لوگوں کو نکال باہر کرنا چاہئے۔

تازہ ترین