ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم دہشت گردوں نے ڈیوٹی پر موجود کسٹم اہلکاروں پرفائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 3 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کسٹم اہلکار بلوچستان سے خیبر پختونخوا آنے والی ٹریفک کی چیکنگ کے لئے درابن روڈ کلاچی موڑ پر موجود تھے۔