• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ بینش راجہ کے شادی کرنے کی خبریں زیر گردش

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ بینش راجا نے خاموشی سے اپنے بچپن کے دوست سے شادی کرلی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بینش راجا کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں تاہم اداکارہ نے اب تک اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس قسم کی کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی ہے۔

بینش راجا نے اپنی شادی کے بڑے دن لال عروسی جوڑا زیب تن کیا جبکہ دولہے کو بھی روائتی شیروانی میں دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کے مداح انہیں بڑی تعداد میں شادی کی مبارکباد دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بینش راجا پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، 2016  میں مقبول ترین ڈرامے سنگِ مرمر میں انہوں نے اپنی جاندار اداکاری کا لوہا منوایا۔

بعد ازاں انہیں یقین کا سفر، دل بے خبر اور زرد زمانوں کا سفر میں بھی ادکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا۔

بینش ناصرف ڈراموں بلکہ  پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے والے عاطف اسلم کے مقبول ترین گانے ’زمین جاگتی ہے‘ میں بھی دکھائی دی تھیں۔

تازہ ترین