• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کی سالگرہ پر عائزہ خان اور دانش تیمور میں پیغامات کا تبادلہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے اپنی شادی کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی طور پر کروائے گئے شوٹ کو شیئر کرتے ہوئے پیار بھرے پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔

جوڑے نے اپنی شُوٹ کی دلکش تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائیں، عائزہ نے شادی کی سالگرہ کی مناسبت سے شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ ’آج وہ تاریخ ہے جب میرے تمام ستارے یکجا ہوئے۔‘


انہوں نے دانش تیمور کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پتا بھی نہیں چلا اور سات سال کا عرصہ بیت گیا۔


دوسری جانب عائزہ کیلئے دانش نے لکھا کہ ’آج ہی کی تاریخ میں سات سال قبل میں نے آپ کو عروسی جوڑے میں دلہن بنے دیکھا تھا، دلکش، شاندار اور خوبصورت انداز، اور وہیں سے ہماری کہانی کا آغاز ہوا تھا۔‘

خیال رہے کہ اداکارہ عائزہ خان ایک اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ماں ہونے کا فرض بھی باخوبی نبھارہی ہیں۔

جہاں ان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے وہیں مداح انہیں گھر والوں کی دیکھ بھال کرنے پر بھی سراہتے ہیں۔

عائزہ خان کی اداکار دانش تیمور سے 2014 میں شادی ہوئی تھی۔ اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2015 میں ہوئی تھی جبکہ ان کے ہاں 2017 میں بیٹا پیدا ہوا۔

کیریئر کے حوالے سے بات کریں تو 2009 میں عائزہ خان نے 18 سال کی عمر میں اپنے پہلے ڈرامے تم جو ملے میں کام کیا تھا، اس کے بعد سے وہ عکس، پیارے افضل، میرا سائیں 2، تم کون پیا، بکھرا میرا نصیب، میرے پاس تم ہو اور تھوڑا سا حق جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

تازہ ترین