وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان (کے ٹی پی) کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
دوران اجلاس وزیراعظم کو کراچی سے متعلق مختلف منصوبوں پر ہوئی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو صاف اور وافر پانی کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ٹائم لائنز کے تحت منصوبوں کو تکمیل کے لیے تکنیکی اور مالی طور پر ممکنہ طریقے بروئے کار لائے جائیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ کراچی کی عوام کو ان کےثمرات میسر آسکیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں وفاقی حکومت کے جاری منصوبوں کی جلد تکمیل اولین ترجیح ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں وفاقی حکومت کے اعلان شدہ منصوبوں کا اجرا بھی اولین ترجیح ہے۔