اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے تمباکو کمپنیوں کی انتظامیہ کی ملاقات، اسد قیصر نے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ تمام کمپنیاں خریداری اہداف جلد پوری کریں تا کہ کسانوں کو انکی انتھک محنت کا مناسب معاوضہ بروقت مل سکے۔ انھوں نے بڑی کمپنیوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی خریداری اہداف سے زیادہ مال خرید کر کسانوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں،خریداری مراکز کے سامنے گاڑیوں کی قطاروں کو تیز خریداری اور ڈبل شفٹوں کے ذریعے ختم کر کے کسانوں کے مشکلات میں کمی لائے جائے۔کمپنیوں کے نمائندوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو یقین دہانی کہ کسانوں کی پوری فصل کو خریدا جائے گا۔