• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی کی ملکیت کو بھی زرداری کی جاگیر سمجھ لیا، مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی پر مسلط پیپلز پارٹی نے کے ایم سی کی ملکیت کو بھی آصف زرداری کی ذاتی جاگیر سمجھ لیا ہے۔ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو کے ایم سی سے غصب کر کے سندھ حکومت کے حوالے کرنا سراسر ناجائز، غیر قانونی اور غیر منتخب شدہ ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات سے تجاوز ہے۔ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کراچی کا چوتھا ہسپتال ہے جو کے ایم سی کے ٹیکس سے بنایا گیا اور کے ایم سی کی ملکیت ہسپتال ہے جس پر سندھ حکومت شب خون مار رہی ہے، پیپلز پارٹی باقاعدہ منظم سازش کے تحت پہلے شہری اداروں کو فنڈز اور وسائل فراہم نہ کر کے تباہ کرتی ہے تاکہ وہاں کے قابل لوگ ناصرف نوکریاں چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں بلکہ عوامی فلاح کے اداروں کو اس حالات میں پہنچا دیتی ہے جہاں عوام اس ادارے کی جانب دیکھنا ہی چھوڑ دیں، پھر اداروں پر غاصبانہ طور پر قابض ہوکر سیاسی بھرتیاں کرکے ہر شہری ادارے کو ناصرف سندھو دیش میں تبدیل کرتی ہے بلکہ کرپشن کا نیا بازار بھی لگاتی ہے۔ اسی کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں میری نظامت کے دور میں مریضوں کے لیے علاج، ضروری ٹیسٹ، دوائیں اور دیگر سہولتیں بالکل مفت تھیں اور لاکھوں کی تعداد میں مریضوں کا یہاں مفت علاج ہوا کرتا تھا۔

تازہ ترین