اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) ہائوس کراچی میں مریم نواز اور شہباز شریف کے حامیوں میں ہنگامہ ارائی اور توڑ پھوڑ کے معاملے کی جانچ پڑتال کیلئے احسن اقبال کی سربراہی میں 5رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، کمیٹی میں خواجہ سعد رفیق، کھیل داس کوہستانی ، رانا مشہود اور شیخ قیصر احمد شامل ہیں کمیٹی تین دن میں اپنی رپورٹ صدر مسلم لیگ(ن) شہباز شریف کو جمع کروائے گی۔