• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اقلیتوں جیسا آئینی استحقاق مسلمانوں کو بھی حاصل نہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ، اے پی پی) چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو جو استحقاق پاکستان میں حاصل ہے وہ مسلمانوں کو بھی نہیں، آئین کا آرٹیکل 20 پاکستان کے تمام شہریوں کو مذہبی آزادی فراہم کرتا ہے، آئین کا آرٹیکل 21 تمام مذاہب کو بنا ٹیکس ادائیگی کے مذہبی عقائد پورے کرنے کا حق دیتا ہے ، سرکاری اداروں میں 5 فیصد کوٹہ ضرور ملے گا، کسی اقلیتی رکن کو کوئی مسئلہ ہے تو سپریم کورٹ سے رجوع کرے، کرک اور رحیم یار خان میں مندروں پر حملہ جیسے واقعات افسوسناک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ’’امپلی منٹیشن مائی نورٹی رائٹس فورم‘‘ نامی تنظیم کے زیر انتظام ایک مقامی ہوٹل میں اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ1973 کے آئین کا پہلا حصہ اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا پاسدار ہے ،آرٹیکل 22 تمام پاکستانی شہریوں کو بلا تفریق تعلیم کا حق دیتا ہے ، آرٹیکل 25 کے تحت پاکستان کا ہر شہری آئین و قانون کی نظر میں برابر ہے،وطن عزیز میں تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کیلئے خصوصی سکیوررٹی فراہم کی جارہی ہے۔

تازہ ترین