• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم کوٹلی لائنز کے کپتان کامران اکمل کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کی وجہ سے کشمیریوں کو خوشیاں ملی ہیں۔

کامران اکمل کا کہنا ہے کہ رکاوٹوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کا ہونا خوش آئند ہے اس وقت کوئی بڑا ایونٹ ہونا کشمیریوں کے لئے بہت ضروری تھا اور اب یہ بڑا ایونٹ کرکٹ اور کے پی ایل کی صورت میں ہوا ہے جو کہ بہت اچھا ہےاس کے پی ایل کی وجہ سے کشمیریوں کو خوشیاں ملی ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جنہیں انتظامیہ دور کرے گی لیکن ایونٹ کا ہونا غیر معمولی بات ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب کے پی ایل کو انٹر نیشنل لیگ کے طور پر لیا جا رہا ہے۔

کامران اکمل نے کہاکہ امید ہے آئندہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی بھی شامل ہوں گے اور قومی ڈیوٹی کے بعد قومی کرکٹرز کے آنے سے لیگ کا امپیکٹ مزید بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ مقامی کشمیری کھلاڑیوں کو اپنے تجربے سے آگاہ کر رہے ہیں جس سے انہیں ضرور فائدہ ہو گا، وکٹ کیپر بیٹسمین بھی مظفر آباد کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکے اور کہاکہ مظفر آباد دنیا کے خوبصورت گراؤنڈز میں سے ایک ہے۔

تازہ ترین