• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: دبئی جانے والے دو مسافروں میں کورونا کی تصدیق، قرنطینہ مرکز منتقل

پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے دو مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انھیں قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے ذریعے 211 مسافر دبئی جارہے تھے جن میں سے دو مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

حکام کے مطابق کورونا کے شکار ان دونوں افراد کو قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایئرپورٹ پر مسافروں کو ریپڈ پی سی آر کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے۔

تازہ ترین