• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، جسٹس(ر) اعجاز افضل، بھائی، بیٹے کیخلاف پولیس کو کارروائی سے روک دیا

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس اعجاز افضل ،ان کے بھائی سجاد افضل خان ایڈوکیٹ اور بیٹے صداقت کیخلاف پولیس کو کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا ،جسٹس عبدالشکوراورجسٹس عتیق شاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے شاد محمد خان اور جنید انورایڈوکیٹس کی وساطت سے دائر کوائشمنٹ پٹیشن پر سماعت کی۔کوائشمنٹ پٹیشن میں موقف اپنایاگیا کہ محمد اسحاق اور ان کے بیٹے کیپٹن محمد صفدر نے مانسہرہ میں 164کینال ،16مرلے زمین مشترکہ طورپر خریدی جبکہ محمد اسحاق جو سجاد احمد اعوان کے والد بھی ہیں، نے1999میں 10کینال زمین اپنے بیٹے صفدر کو مبینہ طور پرگفٹ کی ۔پٹیشن کے مطابق متعلقہ پراپرٹی اینٹی ایروزن ڈیپارٹمنٹ کی تحویل میں رہی اورنہ ہی محمد اسحاق نہ اسکے کسی بیٹے کی ملکیت میں یہ جائیداد رہی ہے،2021میں کیپٹن صفدر،اسکے بھائیوں نے جائیداد پرمبینہ طورپر قبضہ کرنے کیلئے تین فٹ دیوار چڑھا دی ۔ اس اقدام کیخلاف شہریار دانش نامی شخص جن کی 85کینال زمین بھی شامل ہے ۔

تازہ ترین