ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تہران سے جاری ایک بیان میں ایرانی ترجمان برائے وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہرات میں ایرانی سفارتی مشن اور عملے کے تحفظ کی ضمانت دی جائے۔
انھوں نے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ ہرات میں ایرانی قونصلیٹ کے عملے سے رابطے میں ہے۔