اسلام آباد (مہتاب حیدر) ایک متاثرہ ہندو خاندان کے وکیل نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جیسا کہ ان کے حق میں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے دو فیصلوں کے باوجود قمبر شہدادکوٹ کے بااثر زمینداروں نے مبینہ طور پر 238 ایکڑ اراضی پر قبضہ کر لیا ہے۔ ہندو خاندان کے وکیل بیرسٹر اختر حسین جبار نے بتایا کہ انصاف کے حصول کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان سے دوبارہ رجوع کیا جائے گا جیسا کہ ان کے علاقوں کے بااثر زمیندار ان کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔