• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو برسوں میں کئی سیاستدانوں کو سزا ہوجائے گی، شیخ رشید

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا کیس بہت صاف ہے اگر کورٹ میں صحیح ٹرائل ہوگیا تو وہ نہیں بچ سکیں گے،دو برسوں میں کئی سیاستدانوں کو سزا ہوجائے گی،مجھے عاصم سلیم باجوہ کے استعفیٰ دینے کی وجوہات کا علم نہیں ہے، ادارے اور حکومت ایک ہی پیج پر ہیں، عمران خان اور مولانا فضل الرحمٰن کا افغانستان پر ایک بیانیہ ہے،افغانستان کی صورتحال تین مہینے تک واضح ہوجائے گی پھر ہم تفصیل سے بات کرسکیں گے۔ عمران خان بھرپور کوششیں کر رہے ہیں کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے اور الیکٹرانک مشین متعارف کرائی جائے۔

تازہ ترین