لاہور(مانیٹرنگ سیل) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا، خاندانی ذرائع نے ان کی بیماری میں ابھی تک مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی علامات میں نمایاں کمی آئی تاہم کورونا وائرس ختم نہیں ہوا، ڈاکٹرز نے مریم نواز کو مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ، خیال رہے کہ مریم نواز شریف گزشتہ ماہ سے کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔