• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، 5 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو 10سال قید، 10 لاکھ جرمانہ

پشاور(نمائندہ جنگ)چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے پانچ سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر دس سال قید بامشقت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی، صدیق اللہ نے تہکال کی حدود میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید6ماہ جیل میں گزار نا ہونگے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم صدیق اللہ پر الزام ہے کہ اس نے تھانہ تہکال کی حدود میں پانچ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کوگرفتار کرکے اس کے خلاف دفعہ 376،53کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔گزشتہ روز عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزم پر جرم ثابت ہونے پر اسے دس سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی جبکہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید چھ ماہ کی قید جیل میں گزار نا ہوگی۔

تازہ ترین