پشاور(نمائندہ جنگ)ملک میں جون 2020ء میں پیداہونے والے پٹرول بحران کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے قائم کئے گئے کمیشن کے ارکان کو دوبارہ نئی کمیٹی میں نامزد کرنے کے اقدام کو پشاورہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا آئین کے آرٹیکل199کے تحت دائررٹ میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ کمیشن رپورٹ میں خامیوں کے باعث نئی کمیٹی قائم کی گئی تاہم مذکورہ کمیٹی میں بھی کمیشن کے ارکان کو دوبارہ لیاگیا جس کاکوئی آئینی و قانونی جوازنہیں بنتا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرپالیسی ونگ پٹرولیم کو جومراسلہ ارسال کیاگیاہے اسے بھی کالعدم قرار دیا جائے۔