• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

پشاور(جنگ نیوز)پشاور میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مہم کا اغاز سیکرٹری جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات اسلام زیب نے پرائم فاونڈیشن اور پشاور میڈیکل کالج ورسک روڈ میں پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر طلبا اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجودتھے۔ سیکرٹری اسلام زیب نے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات بھی تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب میں سیکرٹری جنگلات کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں شجرکاری کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحول کو موجودہ کلائمٹ چینج کے اثرات سے بچایا جاسکتا ہے اور ائندہ نسلوں کوسرسبز اور ترقی یافتہ پاکستان کی فراہمی یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین