• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت افغان صورتحال پر پارلیمنٹ کو روزانہ بریفنگ دے، رضا ربانی

اسلام آباد، کراچی (نیوز ڈیسک، این این آئی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے افغانستان کی صورت حال پر پارلیمنٹ کو روزانہ بریفنگ دے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی غور کرے کہ کیا سفارتی اقدامات کرے کہ دنیا ہم پر انگلی نہ اٹھائے۔ جبکہ نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ افغانستان کا المیہ صرف پاکستان یا ایران کی غلطی کیسے ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بھی کہا ہے کہ حکومت افغانستان کی صورتحال اور پاکستان پر اثرات کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لے۔ ایک بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ خطے میں جنگی صورتحال کا پاکستان پر منفی اثر ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ہم شروع ہے کہہ رہے حکومت پاکستان پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں، حکومت افغانستان کی صورتحال اور پاکستان پر اثرات کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمان صرف بلز بلڈوز کرنے اور اپوزیشن کے خلاف تقاریر کا فورم نہیں، وزیراعظم کو چاہئے وہ ان حالات کا جائزہ لینے کیلئے ایک وار روم قائم کریں۔

تازہ ترین