کوئٹہ (پ ر)ہدّہ کے قبائلی معتبرین ،علاقے کے عمائدین،سیاسی و سماجی رہنمائوں کی ایک بیٹھک گزشتہ روز سیاسی و سماجی رہنماء قادربخش عرف ادا رند کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔جس میں جاوید بلوچ ، منور کاسی ایڈووکیٹ ،حاجی پیر جان محمدشہی ،فیاض لہڑی ،سلیم بلوچ قادر بخش رند،چیئرمین عزیز لانگو ،ماسٹر اسماعیل لانگو ،بابوجان محمدلاشاری ، آتش محمدشہی بلوچ اوردیگر نے شرکت ۔اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ منوجان روڈ ،شیخ عمر روڈ ،کلی اربابان،قلات اسٹریٹ ،کلی بلال آباد ، کلی الہ آباداور احمدشاہ اسٹریٹ میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث ان علاقوں کے مکینوں مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ منتخب نمائندوں نے ان علاقوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا ۔انہوں نے عوام کو مایوس کردیا ۔ علاقے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں ،لوگ آبنوشی کی قلت کے باعث ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں ۔علاقے کی مین شاہراہیں اور محلو ں میں گلیاں خستہ حال ہیں ،لیکن منتخب نمائندو ں میں اتنے سالوں میں علاقے کی ترقی، صفائی ستھرائی کی بہتری اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوئی کردارادا نہیں کیا ۔اس موقع پر باہمی مشاورت سے علاقے کے معتبرین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو علاقے کے مسائل کے حل کے حوالے سے لائحہ عمل طے کریگی اور حکام بالا سے رابطے اور ملاقاتیں کرکے انھیں علاقے کے مسائل سے آگاہ کرے گی۔