• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ گیمز میں اچھا پرفارم کروں گا، ارشد ندیم

اولمپکس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کی دعاؤں کے لیے شکرگزار ہوں، آگے جو گیمز آ رہی ہیں میں ان میں مزید اچھا پرفارم کروں گا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ  واپڈا کا پلیٹ فارم ملک بھر میں کھلاڑیوں کو موقع دیتا ہے ، واپڈا کی سہولیات مہیا کرنے سے میں یہاں تک پہنچا ہوں ، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا شکریہ کرتا ہوں۔

واپڈا ہاؤس میں تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا کہ  واپڈا اس وقت 3 ہزار 3 سو ایتھلیٹس کی مدد کر رہا ہے، پاکستان اسپورٹس کی دنیا میں اپنا مقام اور نام پیدا کر سکتا ہے، واپڈا کھیلوں کی دنیا میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واپڈا کھلاڑیوں کی مالی معاونت کے ساتھ بہترین تربیت فراہم کرتا ہے ، ارشد ندیم نے اولمپکس میں بہترین کھیل کھیلا۔

  واپڈا اسپورٹس بورڈ نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کیلئے 25 ،25 لاکھ روپے جبکہ ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری کے لیے  5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

تازہ ترین