• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کا ساڑھی میں فوٹو شوٹ، حرا مانی کو پسند آگیا

فوٹوز انسٹاگرام
فوٹوز انسٹاگرام

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ساڑھی میں فوٹو شوٹ شیئر کردیا، جسے حرا مانی نے بھی خوب پسند کیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ انتہائی حسین اور دلکش نظر آرہی ہیں۔

ماہرہ خان کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، جبکہ پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بھی ماہرہ خان کی تصاویر کو پسند کرتے ہوئے تبصرہ کیا ہے۔

خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے مختلف انداز میں پوز کی تصاویر شیئر کیں، جن پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید